مغربی سرحدوں پر سیکیورٹی انتظامات ناگزیر ہیں جنرل قمر باجوہ
ہمیں کسی بھی صورت سہل پسند نہیں ہونا ہوگا، پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کر رہا ہے، آرمی چیف
KARACHI:
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگلا کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، منگلا پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، تربیتی، انتظامی امور سمیت کور کے زیر اہتمام جاری وار گیمز پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے وار گیمز میں آپریشنل منصوبہ بندی اور چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی کو سراہا اور اسٹرائیک کور فارمیشن کے مستقبل سے متعلق تربیتی امور کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے گیریژن افسران سے خطاب میں علاقائی اور سیکیورٹی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بدلتی صورت حال میں اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہئیں، ہمیں کسی بھی صورت میں سہل پسند نہیں ہونا ہوگا۔
جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کر رہا ہے، مغربی سرحدوں پر بہتر مینجمنٹ اور سیکیورٹی انتظامات ناگزیر ہیں۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام میں تمام رینکس نے سول انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا، عوام کی فلاح و بہبود کےلیے ایس او پیز پرعمل یقینی بنانا ہوگا، کورونا وبا کے مکمل خاتمے تک احتیاط ضروری ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مغربی سرحدوں پر سیکیورٹی انتظامات ناگزیر ہیں، ہمیں بدلتی ہوئی صورتحال میں اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہئیں اور کسی بھی صورت سہل پسند نہیں ہونا ہوگا۔