عمران خان اپنے وزراء کوالیکشن کی خلاف ورزی سے روکیں چیف الیکشن کمشنر
عمران خان صوبائی وزراء کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وفاقی وزراء کو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی جانب سے رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) رشید سلہریا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے درخواست کی ہے کہ وفاقی وزراء کو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے
خط کے متن میں ہے کہ صوبائی وزراء کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں، وفاقی حکومت آزاد کشمیر انتخابات کا آزادانہ اور منصفانہ انعقاد یقینی بنائے، کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت میں ریاستی وسائل استعمال نہ کئے جائیں، وفاقی آزاد کشمیر اور صوبائی حکومتیں کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، جس امیدوار کے حلقے میں کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوئی اسے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔