کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کا نام سامنے آگیا
ابھی تک سیف اور کرینہ کی جانب سے اپنے چھوٹے بیٹے کے نام کے حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے
بھارتی میڈیا پر بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور ان کی بیگم کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کا نام سامنےآنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان کے یہاں رواں سال 21 فروری کو دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ تاہم ان دونوں نےاپنے بڑے بیٹے تیمور کے برعکس اپنے چھوٹے بیٹے کی تصویر اور نام لوگوں کے ساتھ شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ پورا بھارتی میڈیا اور سیف کرینہ کے مداح ان کے دوسرے بیٹے کا نام جاننے کے لیے بے چین ہیں۔
تاہم اب متعدد بھارتی ویب سائٹس پر سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کا نام سامنے آنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق سیف اور کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام ''جے'' رکھا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف اور کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کے لیے کئی نام سوچے جن میں سیف علی خان کے والد کانام ''منصور'' بھی شامل تھا۔ لیکن اب وہ اپنے بیٹے کو ''جے'' کہہ کر بلاتے ہیں۔ لاطینی زبان میں جے کا مطلب ''نیلے رنگ کا پرندہ'' ہے۔ بہرحال ابھی تک دونوں کی جانب سے اپنے چھوٹے بیٹے کے نام کے حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر کئی بار اپنے چھوٹے بیٹے کی تصویر شیئر کی تھی لیکن ان تصاویر میں بچے کا چہرہ صاف نظر نہیں آرہا تھا۔ کرینہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ تیمور کی پیدائش کے وقت اس کے نام کو لے کر جو تنازع ہوا تھا میں نے اور سیف نے اس کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔
یاد رہے کہ کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر تیمور کے ساتھ ایک نومولود بچے کی تصویر شیئر کی تھی جسے فوراً ہی ڈیلیٹ کردیا تھا جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ یہی سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے اور تیمور کے چھوٹے بھائی کی تصویر ہے۔