سندھ حکومت کا سابق اولمپیئن نوید عالم کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

نوید عالم کے علاج پر جتنا بھی خرچہ ہوگا وہ سندھ حکومت ادا کرے گی، مرتضی وہاب

نوید عالم کے علاج پر جتنا بھی خرچہ ہوگا وہ سندھ حکومت ادا کرے گی، مرتضی وہاب

سندھ حکومت نے شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیر علاج سابق اولمپیئن نوید عالم کی مالی مدد کرنے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت نے کینسر میں مبتلا ہوجانے والے سابق اولمپیئن کے علاج کے لیے شوکت خانم اسپتال کی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے، صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کے مطابق اسپتال انتظامیہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ نوید عالم کے علاج پر جتنا بھی خرچہ ہوگا وہ سندھ حکومت ادا کرے گی۔


مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوید عالم کی بیماری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ نوید عالم کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے، ہم دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے سابق اولمپیئن کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، کینسر کے موذی مرض سے لڑنے والے سابق اولمپیئن نوید عالم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دریں اثنا پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر، سیکریٹری اولمپئین آصف باجوہ، سابق اولمپئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے سندھ حکومت کے اعلان کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔
Load Next Story