مسافر گاڑیوں میں سب افراد کے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ
شہری اور ٹرانسپورٹرز کورونا ویکسینیشن کراکر خود کواور دوسروں کو محفوظ رکھیں، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ
سندھ حکومت نے کہا ہے کہ این سی اوسی کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام مسافر گاڑیوں میں سفر کرنے والے تمام افراد کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ بین الصوبائی اور بین الضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کے کورونا سرٹی فکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ مالکان، آپریٹرز اور مسافر کورونا ویکسنیشن کے ساتھ ہی سفر کرسکتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے درخواست ہے کہ وہ کورونا ویکسینیشن کراکر خود کواور دوسروں کو محفوظ رکھیں. صوبائی وزیر نے دیگر صوبوں سے سندھ آنے والے مسافروں کو بھی کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی، ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو بھی کورونا سرٹی فکیٹ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسافر گاڑیوں کے مالکان کورونا سرٹی فکیٹ کے بغیر مسافر کی ٹکٹس بک نہ کریں, شہریوں کے تعاون سے ہی ہم کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں، سندھ کےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹریز کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔