ان ناراض بلوچوں سے بات نہیں ہوسکتی جو دوسروں کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں وزیراعلیٰ

شاہ زین بگٹی اپنی قبائلی اور سیاسی حیثیت سے ناراض لوگوں سے بات چیت کے لئے کردار ادا کرسکتے ہیں، جام کمال خان

شاہ زین بگٹی اپنی قبائلی اور سیاسی حیثیت سے ناراض لوگوں سے بات چیت کے لئے کردار ادا کرسکتے ہیں، جام کمال خان ۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ان ناراض بلوچوں سے بات نہیں ہوسکتی جو دوسروں کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے میڈیا سے گفتگو میں سید ظہور آغا کو گورنر منتخب ہونے پر مبار ک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے سوچ سمجھ کر سید ظہور آغا کا انتخاب کیا ہے، بلوچستان کو ایک فعال گورنر کی ضرورت ہے، گورنر بہتر انداز سے وفاق میں بلوچستان کے مسائل اجاگر کریں گے۔


یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کردیا

جام کمال خان نے کہا کہ ناراض بلوچ لوگوں سے بات ہو سکتی ہے، لیکن ان سے بات نہیں ہو سکتی جو دوسروں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، نوابزادہ شاہ زین بگٹی اپنی قبائلی اور سیاسی حیثیت سے ناراض لوگوں سے بات چیت کے لئے کردار ادا کرسکتے ہیں، ناراض لوگوں سے بات چیت کے لئے اور بھی قبائلی لوگوں کو شامل کیا جانا چاہیے کیوں کہ مزید لوگوں کو شامل کرنے سے مذاکرات کے بہتر نتائج سامنے آسکیں گے۔
Load Next Story