جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ غداری کے مقدمے میں ضمانت پر رہا
جیل انتظامیہ کے غیر انسانی سلوک پر تادم مرگ بھوک ہڑتال کی تھی، مفتی کفایت اللہ
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو سنٹرل جیل ہری پور سے رہا کردیا گیا۔
جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ غداری کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا، جلوس کی صورت میں مانسہرہ پہنچے، پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بنچ نے ضمانت منظورکی تھی۔
رہائی کے بعد مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا جیل انتظامیہ کے غیر انسانی سلوک پر تادم مرگ بھوک ہڑتال کی تھی، ملاقات کی پابندی عائد تھی نماز نہیں پڑھنے دیا جاتا تھا غیر انسانی سلوک کی وجہ سے عارضہ قلب، شوگر، آنکھوں، دانتوں اور دیگر کئی امراض لگ چکے ہیں۔