مولانا طارق جمیل کے بیٹے کا اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے سے انکار
افسران قائل کرنے میں ناکام،ڈی ایچ او نے یوسف جمیل کو بچوں کو قطرے پلانے پر راضی کیا
معروف عالم دین اور تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے سے انکار کر دیا۔ گزشتہ روز انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت فیصل آباد کی پولیوٹیم نمبر پانچ یو سی208 مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل کی رہائش گاہ 122بی گلستان کالونی پہنچی۔
تاہم یوسف جمیل نے اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا ان کے انکار پر ٹیم نے اپنے افسران سے رابطہ کیا۔ بعدازاں محکمہ صحت کے متعدد افسران نے موقع پر پہنچ کر یوسف جمیل کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انھوں نے بات سننے سے بھی انکار کردیا اسی دوران ٹیم کے ارکان نے یوسف جمیل کے ڈرائیور منیر احمد کی وساطت سے انھیں قطرے پلانے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی جو ناکام ہو گئی۔ تاہم رات گئے ڈی ایچ او رانا لیاقت علی نے یوسف جمیل کو بچوں کو قطرے پلانے پر راضی کر لیا جس پر ٹیم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیے۔