برہان وانی کی تصویر کیوں لگائی سعد رفیق کا فیس بک اکاؤنٹ معطل
پاکستان فیس بک انتظامیہ سے احتجاج کرے، خواجہ سعد رفیق
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے پر آزادی اظہار رائے کو کچلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد کرنے والے کشمیری مجاہد برہان وانی کی جمعرات کو 5 ویں برسی تھی۔ اس موقع پر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز برہان وانی کی تصویر شئیر کی تو فیس بک نے ان کے ذاتی اکاؤنٹ کو معطل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: برہان وانی کی پروفائل پکچر لگانے پر فیس بک اکاؤنٹس بلاک ہونےکی شکایات
خواجہ سعد رفیق نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کا میسج شیئر کر دیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان فیس بک انتظامیہ سے احتجاج کرے کہ کیوں برھان وانی کو خطرناک افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فریڈم فائٹرز، حریت پسندوں اور دہشت گردوں میں فرق کیاجائے۔