بھارت ڈاکٹرز نے نوجوان کے پیٹ سے ایک کلو وزنی پتھری نکال دی
پیسے نہ ہونے پر سرجن نے مفت میں آپریشن کرکے نوجوان کی جان بچالی
KARACHI:
بھارت میں سرجن اور ان کی ٹیم نے آپریشن کر کے 17 سالہ نوجوان کے پیٹ سے ناریل کے برابر ایک کلو وزنی پتھری نکال دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں 17 سالہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، نوجوان پیٹ میں درد کے باعث تڑپ رہا تھا۔ الٹراساؤنڈ میں مثانے میں وزنی پتھری کی تشخیص پر فوری طور پر دو آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کلکتہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے اہل خانہ نے آپریشن کے اخراجات کے لیے پیسے نہ ہونے پر تاخیر کرنا چاہی جس سے نوجوان کی جان بھی جا سکتی تھی تاہم رحمدل سرجن نے دونوں آپریشن مفت میں کرکے نوجوان کی جان بچالی۔
میڈیکل ہسٹری کے مطابق نوجوان پیدائش کے وقت ہی تشویشناک حالت میں پیدا ہوا تھا اور 17 سالہ کے دوران متعدد مرتبہ اسپتال میں زیر علاج رہا تاہم اس بار اسپتال لایا گیا تو مثانے کی پتھری ایک کلو وزنی ہو چکی تھی۔