اسلام آباد ویڈیو کیس کا پانچواں ملزم شناخت پریڈ کے لیے جیل روانہ
ملزم کی گرفتاری مرکزی ملزم عثمان مرزا کی نشان دہی پر عمل میں لائی گئی ہے، تفتیشی افسر
مقامی عدالت نے لڑکا لڑکی تشد د کیس میں گرفتار پانچویں ملزم بلال مروت کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ وقار گوندل نے تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں نازیبا ویڈیو بنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس کی سماعت کی، پولیس نے واقعے میں ملوث پانچویں ملزم بلال مروت کو سخت سیکیورٹی میں منہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر شفقت محمود نے عدالت کو بتایاکہ ملزم کی شناخت معلوم نہیں ہوئی، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے استفسار کیا' کیا یہ اس ویڈیو میں نظر نہیں آیا؟جس پر تفتیشی افسر نے بتایاکہ متاثرہ فریق سے اس کی شناخت پریڈ کرانی ہے۔'
یہ بھی پڑھیئے: اسلام آباد زیادتی کیس، وزیراعظم نے کیس کو مثالی بنانے کا حکم دیدیا
عدالت نے استفسار کیا آپ نے ملزم کو کس بنیاد پر گرفتارکیا؟ تفتیشی افسر نے بتایا کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت گرفتار دیگر ملزمان نے اس کا نام لیاہے جس پر اسے گرفتارکیاگیا عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوادیا۔
دوسری جانب کیس میں پہلے سے گرفتار چار ملزمان عثمان مرزا ،عطا الرحمن اور فرحان کوعدالت نے 13 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے جب کہ ایک ملزم قیوم بٹ کو12 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔