مڈوائفری صحت مند معاشرے کے قیام میں مدد دیتی ہےامداد صدیقی

ماں کا دودھ بچے کی ذہنی نشوونما اور قوت مدافعت کیلیے ضروری ہے،ڈاکٹر عابد وحید

ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی نے کہاکہ کمیونٹی مڈوائفری اسکولوں سے فارغ التحصیل مڈوائفز کی صلاحیتوں سے بھرپورفائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔ فوٹو: فائل

شہری حکومت کے محکمہ صحت کی ذمے داری ہے کہ عوام کوصحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرے۔

کمیونٹی مڈوائفری زچہ وبچہ کی دیکھ بھال کرکے صحت مند معاشرے کے قیام میںاپناقومی فریضہ انجام دیتی ہے،یہ بات ای ڈی اوہیلتھ کراچی ڈاکٹرامداداللہ صدیقی نے کمیونٹی مڈوائفری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پرڈاکٹرظفراعجاز، ڈاکٹر اسلم پرویز، ماں اورنوزائیدہ پروگرام کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شیبارضا، ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹرنیشنل پروگرام مڈوائفری ڈاکٹر عابد وحید سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔


ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی نے کہاکہ اس پروگرام میں مزید بہتری لائی جائے اورکمیونٹی مڈوائفری اسکولوں سے فارغ التحصیل مڈوائفز کی صلاحیتوں سے بھرپورفائدہ اٹھایا جائے انھوں نے بتایا کہ تمام مراکز میں تربیت یافتہ مڈوائفیں تعینات ہیں جو ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے اپنا فریضہ انجام دے رہی ہیں،ڈاکٹر شیبارضا نے کہاکہ ماں اور نوزائیدہ پروگرام کے تحت کراچی میں7 مراکزقائم ہیں جہاں امراض نسواں میں مبتلا خواتین کوبلا معاوضہ صحت کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

ان مراکز میں مفت ڈلیوری، آپریشن اور ماں ونوزائیدہ کی بھی مکمل نگہداشت کی جارہی ہے،پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عابد وحید نے کہاکہ تمام لیڈی ہیلتھ ورکرزاور ان کی سپروائزرز کمیونٹی میں ماں اور بچے کی بہتر صحت اورماں کے دودھ کی افادیت کے حوالے سے عوام کو بتائیںکہ2 سال تک ماں اپنے بچے کو دودھ پلائے کیونکہ ماں کا دودھ بچے کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ کرکے ذہنی نشوونما میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
Load Next Story