جوبائیڈن کا ایک بار پھر پوٹن سے ہیکر حملوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ہیکر حملوں میں اگر روس ملوث نہیں تو ایسے گروپس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، امریکی صدر

ہیکر حملوں میں اگر روس ملوث نہیں تو ایسے گروپس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، امریکی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر روسی صدر پوٹن سے ہیکر حملوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن کو ٹیلیفون کال کی جس میں ہیکر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے روسی صدر پر ہیکرز کے خلاف کارروائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان حملوں میں روس ملوث نہیں تو ایسے افراد یا گروپس کے خلاف سخت کارروائی فوری عمل میں لائی جائے۔


واضح رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان امریکی الیکشن میں مداخلت اور ہیکرز گروپ کی جانب سے امریکی کمپنیوں کونشانہ بنانے کے معاملے پر کشیدہ صورتحال اب بھی برقرار ہے، امریکا کے مطابق یہ حملے روس نے کرائے تاہم روسی صدر متعدد بار ان الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔

 
Load Next Story