پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے اسد عمر

پاکستان میں 2 کروڑ 72 لاکھ افراد 50 سال سے زائد عمر کے ہیں، سربراہ این سی او سی

پاکستان میں 2 کروڑ 72 لاکھ افراد 50 سال سے زائد عمر کے ہیں، سربراہ این سی او سی. فوٹو:سوشل میڈیا

سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے، ایسے تمام افراد کورونا ویکسین جلد لگوائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسدعمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 72 لاکھ افراد 50 سال سے زائد عمر کے ہیں، اور 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے۔




سربراہ این سی او سی نے کہا کہ اب تک 50 سال سے زائد عمر کے 56 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، 50 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کورونا ویکسین جلد لگوائیں۔

 
Load Next Story