نشہ اور تفریح کیلئے کاریں چوری کرنے والا خواتین سمیت 7 رکنی گروہ گرفتار

ملزمان لانگ ڈرائیور پر جاتے تھے اور نشہ اترنے کے بعد گاڑیاں کہیں بھی چھوڑ دیتے تھے، پولیس

ملزمان لانگ ڈرائیور پر جاتے تھے اور نشہ اترنے کے بعد گاڑیاں کہیں بھی چھوڑ دیتے تھے، پولیس . فوٹو : فائل

نشہ پورا کرنے اور تفریح کی غرض سے کاریں چوری کرنے والا 2 خوتین سمیت 7 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

نشہ پورا کرنے اور تفریح کی غرض سے کاریں چوری کرنے والے 7 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں میاں، بیوی اور دیور بھی شامل ہیں جب کہ ملزمان کی نشاندہی پر 6 کاریں بھی برآمد کرلی گئیں، ملزمان لانگ ڈرائیور پر جاتے تھے اور نشہ اترنے کے بعد گاڑیاں کہیں بھی چھوڑ دیتے تھے۔


ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل عارف اسلم راؤ کے مطابق پولیس نے نشہ پورا کرنے کے لیے کاریں چوری کرنے والے 7 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے، ملزمان میں شجاعت، دانش، عطا اللہ، احتشام، دانیال اور 2 خواتین قراۃ العین اور کنول شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتایا کہ وہ نشے کے عادی ہیں، اپنا نشہ پورا کرنے اور تفریح کی غرض سے کاریں چوری کرتے تھے، کاریں چوری کرنے کے بعد وہ تمام افراد لانگ ڈرائیو پر چلے جاتے تھے اور کہیں بھی گاڑی چھوڑ دیا کرتے تھے، ملزمان نے اب تک دو کاریں فروخت کی ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر 6 کاریں برآمد کرلی گئی ہیں۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے مزید بتایا کہ ملزمان میں میاں بیوی اور دیور بھی شامل ہیں، ملزمہ قراة العین کا دیور واردات کے لیے اپنے مرحوم بھائی کی ایکسائز پولیس کی یونیفارم اور کیپ استعمال کرتا تھا، ملزم دانیال کسی بھی کار کو کھولنے کی مہارت رکھتا ہے ، ملزمان مجموعی طور پر 20 کے قریب گاڑیاں چوری کر چکے ہیں، ملزمان سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load Next Story