ایکسپریس نیوز نے ہاتھ پیروں سے محروم طالبہ کی لاہور دیکھنے کی خواہش پوری کردی

کرن اشتیاق ہاتھ اورپاؤں سے معذورہونے کے باوجود بی ایس انگلش کررہی ہیں

معذوری کے باوجود کرن اشتیاق عزم و ہمت اور بلند حوصلے کی جیتی جاگتی تصویر ہیں فوٹو: ایکسپریس

FRANKFURT:
ایکسپریس نیوز اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے دونوں ہاتھوں اور پیروں سے محروم رحیم یارخان کی ہونہار بیٹی کی لاہوردیکھنے کی خواہش پوری کردی۔

رحیم یارخان کی یہ ہونہار اور قابل فخر بیٹی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی مہمان بنیں اور انہیں شاہی پروٹوکول کے ساتھ شاہی قلعہ،شیش محل،مینار پاکستان،مزار اقبال اور گریٹراقبال پارک کی سیر کروائی گئی۔

کرن اشتیاق ہاتھ اورپاؤں سے معذورہونے کے باوجود اپنے منہ سے قلم استعمال کرتی اوراس وقت بی ایس انگلش کررہی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے اس ہونہاربچی کا وظیفہ مقررکررکھا ہے۔ کرن اشتیاق نے سوشل میڈیا پرلاہور اوراسلام آباد کی سیرکی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ جس پرایک رحیم یارخان کے ایک سماجی کارکن اسدمحمود نے کران اشتیاق اوراوررحیم یارخان کی ایک اور ہونہار سپیشل بچی مہوش مصطفی کوسیرکروانے کا بیڑا ٹھایا۔ دونوں بچیاں گزشتہ روزلاہور پہنچیں جہاں والڈسٹی آف لاہوراتھارٹی نے ان ہونہاراورباہمت بیٹیوں کاخیرمقدم کیا اورانہیں شاہی قلعہ سمیت دیگرتاریخی مقامات کی سیرکروائی گئی۔




کرن اشتیاق نے کہا والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے آج انہیں جو عزت اور مقام دیا ہے اس پر وہ ان کی بے حد مشکور ہیں۔سماجی کارکن اسد محمود نے ان کی لاہور دیکھنے کی خواہش پوری کردی اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے ہمیں شاہی قلعہ کی سیر کروا کر ہمارے دل خوشی اور حیرتوں سے بھر دیئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سکول میں بھی معذوری کی وجہ سے انہیں ٹرپ پرلیکرنہیں جاتے تھے ۔ان دونوں بچیوں نے مزار اقبال پر بھی حاضری دی جبکہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے گائیڈ حمزہ نے شاہی قلعہ کی سیر کروائی اور تاریخی معلومات سے آگاہ کیا۔ کرن اشتیاق ،مہوش مصطفی اور ان کے ساتھ آئے مہمانوں کو رنگیلے رکشاؤں میں تاریخی مقامات کی سیرکروائی گئی۔کرن اشتیاق کو دیکھ کر کئی سیاح اس کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔



کرن اشتیاق اور مہوش مصطفی نے شاہی قلعہ اورتاریخی مقامات کا ٹوورارینج کروانے پر ایکسپریس نیوز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ لاہور لاہور ہے۔اس شہر کے بارے میں بہت کچھ سن رکھااور ٹی وی پر دیکھا بھی تھا لیکن آج اپنی آنکھوں سے لاہور دیکھ کر جو حیرانی اور خوشی محسوس ہورہی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ پاکستان کا دل لاہور واقعی بہت خوبصورت شہر ہے۔ میری خواہش ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب سے ملوں اور ساپیشل بچوں کے لیے اپنی آواز ان تک پہنچاؤں۔

Load Next Story