ڈالر کی قدر میں اضافہ پاؤنڈ اور یورو کی قدر کم ہوگئی

یورو کی قیمت خرید 186.50 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 218 روپے پر آگئی

یورو کی قیمت خرید 186.50 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 218 روپے پر آگئی (فوٹو : فائل)

انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔



فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 159.10 روپے سے بڑھ کر 159.30 روپے اور قیمت فروخت 159.20 روپے سے بڑھ کر 159.40 روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 159.40 روپے اور قیمت فروخت 159.70 روپے پر برقرار رہی۔


فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 60 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 187 روپے سے گھٹ کر 186.50 روپے اور قیمت فروخت 189 روپے سے گھٹ کر 188.40 روپے ہو گئی۔


اسی طرح کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 219 روپے سے گھٹ کر 218 روپے اور قیمت فروخت 221 روپے سے کم ہو کر 220 روپے پر آگئی۔

Load Next Story