پولیس مقابلے کے دوران کمسن بچے کی ہلاکت پر مجرم کو 37 سال قید

عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا

عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا . فوٹو : فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم خیر زمان کو مجموعی طور 37 سال قید کی سزا سنا دی۔

کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا جس پر عدالت نے مجرم شیر زمان کو مجموعی طور 37 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا۔


استغاثہ کے وکیل اقبال میئو ایڈوکیٹ کے مطابق 5 اپریل 2019 کو پولیس نے بلال کالونی وکیل ہوٹل کے قریب دو مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تھی جب کہ ملزمان نے روکنے پر پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر بچہ زخمی ہوئے تھے اور زخمی 10 سالہ بچہ سجاد علی زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے ملزم خیر زمان زخمی ہوگیا تھا۔

اقبال میئو ایڈوکیٹ نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم کیخلاف قائد آباد تھانے میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔
Load Next Story