اسلامی نظریاتی کونسل میں خاتون شامل کیوں نہیں ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کونسل میں خاتون کا نہ ہونا آئین کے آرٹیکل 228 کی خلاف ورزی ہے، عدالتی تعیناتی کا حکم دے، خاتون درخواست گزار
اسلامی نظریاتی کونسل میں خواتین کی عدم شمولیت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہم علی خان نامی خاتون کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کونسل میں خاتون ممبر کی عدم شمولیت آئین کے آرٹیکل 228 کے خلاف ہے، کونسل نے آئین کے برخلاف خاتون رکن کو شامل نہیں کیا۔
درخواست میں صدر پاکستان، وزارت قانون و انصاف اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو فریق بناتے ہوئے خاتون نے استدعا کی کہ عدالت اسلامی نظریاتی کونسل میں کم از کم خاتون کی نمائندگی کے طور پر ایک خاتون کو رکن مقرر کرنے کا حکم دے۔