اٹلی میں یوروکپ کی فتح کا جشن مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی
یوروکپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد چیمپئن بننے کی خوشی میں اٹلی کے مختلف شہروں میں جشن کا سما ہے
اٹلی میں یوروکپ کی فتح پر شاندار جشن منایا گیا جس میں آتش بازی اور موسیقی کا انتظام کیا گیا تھا تاہم اس دوران مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں سڑکوں پر رقص، موسیقی اور آتش بازی سے جشن کا سما ہے۔ یوروکپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دینے کے بعد چیمپئن بننے کی خوشی سے اٹلی کا ہر شہری سرشار ہے۔
آتش بازی کے دوران بارودی مواد سے 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پٹاخہ ہاتھ میں ہی پھٹ جانے کی وجہ سے ایک نوجوان کی تین انگلیاں جڑ سے اکھڑ گئیں جب کہ 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ خبر پڑھیں : یوروکپ میں شکست پر برطانیہ میں ہنگامے پھوٹ پڑے، 50 افراد گرفتار
میلان پولیس کا کہنا ہے کہ اسپائیڈر مین کا لباس پہنے مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ مقتول کا بھانجا شدید زخمی ہوگیا۔ اسی طرح جشن کی ریلی میں تیز رفتاری کے باعث کار حادثے میں 20 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : یوروکپ میں انگلینڈ کو شکست دیکر اٹلی چیمپئن بن گیا
واضح رہے کہ لندن میں یوروکپ فٹبال میچ کے فائنل میں اٹلی نے پینالٹی شوٹ پر 3 کے مقابلے میں 2 گول سے انگلینڈ کو شکست دیدی تھی جب کہ ٹورنامنٹ میں اٹلی 33 میچوں میں بھی ناقابل شکست رہی تھی۔