ممبئی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان زخمی ہو گئے

شاہ رخ خان فلم "ہیپی نیو ایئر" کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران ان پر دروازہ ٹوٹ کر آگرا

اداکار شاہ زخ خان اس سے قبل اپنی فلم چنئی ایکسپریس کی شوٹنگ کے دوران بھی زخمی ہو گئے تھے۔ فوٹو: فائل

بھارتی اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ''ہیپی نیو ایئر'' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہ رخ خان ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہدایت کار فرح خان کی فلم ''ہیپی نیو ایئر'' کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران دروازہ ان پر ٹوٹ کر آگرا جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے، شاہ رخ خان کو فوری طور پر ممبئی کے نانا وتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد ملنے کے بعد اداکار نے دوبارہ خود کو شوٹنگ میں مصروف کرلیا۔

واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اس سے قبل اپنی فلم ''چنائی ایکسپریس'' کی شوٹنگ کے دوران بھی زخمی ہو گئے تھے۔
Load Next Story