مفتی عزیز کیخلاف مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے کیس میں پیش رفت

پولیس نے مقدمے کا چالان تیار کرکے مفتی عزیز الرحمن کو مرکزی ملزم نامزد کردیا

پولیس نے مقدمے کا چالان تیار کرکے مفتی عزیز الرحمن کو مرکزی ملزم نامزد کردیا

مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے مقدمے کا چالان تیار کرلیا۔ پراسکیوشن ذرائع کے مطابق چالان میں مفتی عزیز الرحمن کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے اور اس کے پانچ بیٹوں کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: مفتی عزیزالرحمان کیخلاف مقدس کتاب کی توہین کی دفعات شامل

مفتی عزیز الرحمن کے بیٹوں پر مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو اور مدعی صابر شاہ کے پولیس کو دیے گئے بیان کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آئندہ سماعت سے قبل چالان پراسکیوشن برانچ کو جمع کرایا جائے گا۔ پراسکیوشن برانچ چالان کا جائزہ لینے کے بعد منظوری کا حکم دے گی۔
Load Next Story