جنہوں نے ہمارے گریباں پر ہاتھ ڈالا ان پر بھی کوئی ہاتھ ڈالے گاشاہد خاقان
یہاں کوئی انصاف نہیں ہے، صرف زباں بندی اور انتقام ہے، رہنما ن لیگ
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جنہوں نے ہمارے گریباں پر ہاتھ ڈالا ہے ان کے گریباں پر بھی کوئی ہاتھ ڈالے گا۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی تو شاہد خاقان عباسی پیش ہوئے۔ وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا پہلے دن سے مطالبہ ہے معلوم تو ہو ان عدالتوں میں ہو کیا رہا ہے، اب خود وزیراطلاعات نے بھی اعتراف کیا ہے کہ عدالتوں میں کیمرے لگیں اور پتہ چلے کہ ہو کیا رہا ہے، یہاں کوئی انصاف نہیں ہے، صرف زباں بندی اور انتقام کی کوشش ہے، اس کیس میں ہمارے خاندان اور دوستوں کو ملوث کیا گیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری پانچ سالہ حکومت میں کوئی کرپشن اسکینڈل ملے تو ہم ذمہ دار ہیں، وفاقی وزراء کا نیب کے ساتھ کیا تعلق ہے جب وہ پریس کانفرنس کرتے ہیں تو پتہ چل جاتا ہے کہ نیب کون چلا رہا ہے، ایسے کیسز کے بعد کوئی سرکاری افسر کام کرنے کو تیار نہیں ہے، سرکاری افسر کہتے ہیں جب تک نیب کا یہ نظام رہے گا کام نہیں ہو سکتا۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ احتساب کرنا ہے تو پتہ کریں کہ چینی میں سات سو ارب کس نے کھایا، ہر ہفتے حکومت کا نیا اسکینڈل سامنے آتا ہے لیکن نیب کو نظر نہیں آتا، جنہوں نے ہمارے گریباں پر ہاتھ ڈالا ہے ان کے گریباں پر بھی کوئی ہاتھ ڈالے گا، غیر نمائندہ حکومت نے ملک کو تباہ کر دیاہے، جس جماعت کا وجود نہیں اسے آزاد کشمیر کا الیکشن جتوانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔