وکیل کو کاٹنے والے پالتو کتوں کو زہر کا انجکشن لگادیا گیا

فریقین کے درمیان ہونے والے صلح نامے کے تحت کتوں کو زہر کا انجکشن دے کر مار دیا گیا ۔

کتوں کو زہر کا انجکشن لگائے جانے کے بعد ان کا مالک افسردہ ان کے پاس بیٹھا ہوا ہے

ڈیفنس میں وکیل پر حملہ کرنے والے دونوں پالتو کتوں کو فریقین کے درمیان ہونے والے صلح نامے کے تحت زہر کا انجکشن دے کر مار دیا گیا ۔

ڈیفنس میں وکیل پر 2 پالتو کتوں کے حملے کے واقعے میں کتوں کے مالک نے صلح نامے پر عملدرآمد کرتے ہوئے انھیں زہر کا انجکشن لگوا کر مار دیا ۔ ذرائع کے مطابق زہر کا انجکشن لگانے کے بعد پالتو کتوں کی ہلاکت پر ان کا مالک افسردہ حالت میں ان کے پاس بیٹھا رہا۔


یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پالتو کتوں نے واک کرنے والے شہری کو بھنبوڑ ڈالا، ویڈیو وائرل

گزشتہ ماہ ڈیفنس میں ہمایوں خان نامی شہری کے پالتو کتوں نے سینئر وکیل مرزا اختر علی پر حملہ کر کے انھیں شدید زخمی کر دیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں دونوں کتوں کو وکیل پر حملہ کرتے دیکھا گیا تھا جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی پولیس نے درج کیا تھا تاہم بعدازاں مدعی اور کتوں کے مالک کے درمیان صلح ہوگئی تھی جس کا صلح نامہ بھی منظر عام پر آگیا تھا ۔
Load Next Story