پشاور میں اسکیم چوک کے قریب دھماکے سے 7 افراد جاں بحق متعدد زخمی
دھماکے میں 29 کلوگرام دھماکا خیز مواداستعمال کیا گیا،جو ایک گاڑی میں نصب تھا،بم ڈسپوزل یونٹ
اسکیم چوک پرمسافر گاڑیوں کے اڈے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا پشاور میں کوہاٹ روڈ پر اسکیم چوک کے قریب مسافر گاڑیوں کے اڈے کے پاس کچرے کے ڈھیر میں ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی زخمی ہوگئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں میں سے 2 ا کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
بم ڈسپوزل یونٹ نے ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے دھماکے میں 29 کلوگرام دھماکا خیز مواداستعمال کیا گیا،جو ایک گاڑی میں نصب تھا، اور اس میں بال بیرنگ بھی استعمال کئے گئے۔ ایسا لگتا ہے کہ بارودی مواد سے بھری گاڑی کو ممکنہ طور پر کسی دہشت گردی کی واردات میں استعمال کیا جانا تھا لیکن وقت سے پہلے ہی دھماکا ہوگیا۔
وزیر اعظم نواز شریف، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آسف زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔