کراچی میں کورونا کی بھارتی قسم کے کیسز میں اضافہ
ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ افراد میں وائرس کی شدید علامات سامنے آئی ہیں، محکمہ صحت سندھ
محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے کیسز میں اضافہ کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق جولائی سے اب تک ڈیلٹا ویرینٹ کے 35 کیسز سامنے آ چکے ہیں، ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ افراد میں وائرس کی شدید علامات سامنے آئی ہیں جب کہ لیاری میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈیلٹا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ڈیلٹا ویرینٹ کے 18 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں لہذا عوام اپنی نقل و حرکت محدود کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں، عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال ضرور کریں کیوں کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے انڈیا میں ہونے والے اثرات ہمارے سامنے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ائیرپورٹ پر آنے والے مسافروں کے کووڈ ٹیسٹ سیمپلز آئی سی سی بی ایس ڈیپارٹ جامعہ کراچی بھیجے جاتے ہیں جب کہ نمونوں پر جنیمک پروفائلنگ کے بعد کووڈ کے ویرینٹ کی جانچ ہوتی ہے۔