سانحہ مستونگ کوئٹہ میں چوہدری نثار اور پرویز رشید کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
کوئٹہ پہنچنے پرڈاکٹر عبد المالک نے وزرا سے ملاقات کی جس میں سانحہ مستونگ کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پربات چیت کی گئی
وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اطلاعات پرویز رشید صوبائی دارالحکومت پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثار اور پرویز رشید وزیر اعظم کی ہدایت پر کوئٹہ پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں صوبائی وزیر اعلیٰ عبد المالک بلوچ سے ملاقات کی جس میں سانحہ مستونگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ نے سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے مطالبات سے بھی وزرا کو آگاہ کیا، ملاقات میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس بھی شریک تھے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں آج وزیراعظم کی سربراہی میں امن وامان کے حوالے سے ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چوہدری نثار کو سانحہ مستونگ کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کے لئے فوری طور پر کوئٹہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔