سنکیانگ میں بنیادی مذہبی آزادی کو یقینی بنایا گیا ہے چینی وائٹ پیپر

سنکیانگ میں رہنے والے تمام افراد کو زندگی کے بنیادی حقوق کی مؤثر ضمانت فراہم کی گئی ہے، وائٹ پیپر

سنکیانگ میں رہنے والے تمام افراد کو زندگی کے بنیادی حقوق کی مؤثر ضمانت فراہم کی گئی ہے، وائٹ پیپر۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

چین کی ریاستی کونسل کے پریس آفس نے آج سنکیانگ میں مختلف قومیتوں کے مساوی حقوق و مفادات کی ضمانت سے متعلق وائٹ پیپر جاری کیا ہے جس کے مطابق 70 سے زائد برسوں میں سنکیانگ میں انسانی حقوق کو مسلسل نئی ترقی حاصل ہورہی ہے۔

سنکیانگ میں رہنے والے تمام افراد کو زندگی کے بنیادی حقوق کی مؤثر ضمانت فراہم کی گئی ہے جبکہ اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کے حق کا احترام اور تحفظ کیا گیا ہے۔ سنکیانگ میں مختلف قومیتوں کے سیاسی حقوق و مفادات برابر ہیں۔

یہ خبریں بھی پڑھیے:

وائٹ پیپر میں مزید بتایا گیا ہے کہ تیز رفتار اقتصادی و سماجی ترقی کے ساتھ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے اور مختلف قومیتوں کو مساوی ترقیاتی مواقع حاصل ہیں۔

مختلف قومیتوں کی روایتی ثقافت کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے اور تعلیم کے حق کی ٹھوس ضمانت دی گئی ہے۔ تمام باشندوں کو سماجی فلاح و بہبود کے نظام میں شامل کیا گیا ہے اور خواتین و بچوں کے تحفظ کو مستحکم طور پر فروغ دیا جارہا ہے۔

وائٹ پیپر میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ سنکیانگ میں معمول کی مذہبی سرگرمیوں کو قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے اور وہاں بنیادی مذہبی آزادی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
Load Next Story