2020 پاک انگلینڈ سیریز کابینہ کی پی ٹی وی کو بھارتی کمپنی کو رقم ادا کرنے کی ہدایت

سونی پکچرز کو 5 لاکھ ڈالرز کے بقایاجات ادا کرکے معاملہ حل کیا جائے، کابینہ کی پی ٹی وی کو ہدایت

پی ٹی وی نے 2020 کی پاک انگلینڈ سیریز کے میچز سونی پکچرز سے معاملے طے کرکے براہ راست نشر کئے تھے فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ نے سرکاری ٹی وی کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2020 کی پاک انگلینڈ سیریز کے حوالےسے بھارتی براڈ کاسٹر کمپنی کو واجب الادا 5 لاکھ ڈالرز کی رقم ادا کرے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی وی کے ذمہ انڈین براڈکاسٹر کے بقایا جات کا معاملہ اٹھایا، جس پر کابینہ نے پی ٹی وی کو ہدایت کی کہ انڈین براڈکاسٹر سونی پکچرز کو بقایاجات ادا کرکے معاملہ حل کیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم نے 2020 میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا، سرکاری ٹی وی نے دونوں ٹیموں کے درمیان میچز بھارتی براڈ کاسٹ کمپنی سونی پکچرز سے معاملات طے کرکے براہ راست نشر کئے تھے تاہم اس حوالے سے سرکاری ٹی وی پر 5 لاکھ ڈالرز کی رقم اب تک واجب الادا تھی۔
Load Next Story