اسلام آباد میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سرکاری افسر گرفتار

سرکاری آفیسر سہیل کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس حکام

سرکاری آفیسر سہیل کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس حکام۔ فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سرکاری افسر گرفتار کرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ شہزاد ٹاون میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے نوٹس لے لیا، اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کو ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم سرکاری آفیسر سہیل کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story