سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 8 ہزار900 اور 10 گرام سونے کی قیمت 93 ہزار364 روپے ہوگئی
عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1817 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 8 ہزار900 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 43 روپے اضافہ ہوا جس سے 10 گرام سونے کی قیمت 93 ہزار364 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1440روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔