اپرکوہستان حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

چینی کمپنی کی بس کوصبح 7 بجکر 15 منٹ پرحادثہ پیش آیا، رپورٹ

بس سی جی جی سی کمپنی کے ملازمین کو برسین کیمپ سے کام کی جگہ لی جارہی تھی، رپورٹ۔ فوٹو:سوشل میڈیا

ضلعی انتظامیہ نے اپرکوہستان حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوہستان کے ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز ہونے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے، اور کہا ہے کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں مکمل ہونے پر جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی کمپنی کی بس کوصبح 7 بجکر 15 منٹ پرحادثہ پیش آیا، بس سی جی جی سی کمپنی کے ملازمین کو برسین کیمپ سے کام کی جگہ لی جارہی تھی، کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد جاں بحق

رپورٹ کے مطابق حادثے میں 9 چینی باشندے 2 ایف سی اہلکار اور 2 مقامی افراد جاں بحق ہوئے، اور واقعے میں میں 27 غیر ملکیوں سمیت 28 افراد زخمی بھی ہوئے، فرانزک ٹیموں، ایجنسیوں اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، اور مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپرکوہستان میں داسو ڈیم کے ملازمین کو لانے لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ 39 افراد زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق افراد میں 9 چائنیز، دو ایف سی اہلکار اور دو مقامی مزدور بھی تھے، کوسٹر گاڑی میں 41 افراد سوار تھے، جن میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 
Load Next Story