ملک بھر میں کنٹونمنٹس بورڈز انتخابات کیلیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی وصولی
ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں 12 ستمبر کو پولنگ ہوگی
ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز میں الیکشن سیلز نے کام شروع کردیا ہے اور طے شدہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع ہوگئی ہے۔
انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی وصولی 25 جولائی تک جاری رہے گی، 26 سے 29 جولائی کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے ، 30جولائی کو امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی، 31جولائی تا 3 اگست کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 4 سے 7 اگست تک کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ 10 اگست کو اپیلٹ اتھارٹی اپیلیں نمٹائے گی۔ 11اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی، 12اگست کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ 13 اگست کو انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی جب کہ 12ستمبر کو پولنگ ہوگی۔
واضح رہے کہ انتخابی عمل میں حصہ لینے والے ہر امیدوار اور اس کےتائید و تجویز کنندہ کا کسی بھی ادارے کا نادہندہ نہ ہونے کا شرط رکھی گئی ہے۔