پولیس اور رینجرز کے چھاپے ٹارگٹڈ آپریشن 142 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان لیاری گینگ وار، سیاسی جماعتوں اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں، اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا
لاہور:
پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن، چھاپوں اور اسنیپ چیکنگ کے دوران142ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی تفتیشی پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم سرا ج السلام عرف سراجی اور یعقوب عرف ریڈ اینڈ وائٹ کو گرفتار کرکے2ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کرلیں، ایس آئی یو پولیس کے مطابق ملزم سراج السلام ڈاکس تھانے میں قتل، اقدام قتل، اغوا پولیس مقابلے اور قبضے کے مقدمات جبکہ ملزم یعقوب ابراہیم حیدری تھانے کو قتل اور منشیات کے مقدمات میں مطلوب تھا، خواجہ اجمیر نگری پولیس نے2ملزمان محمد احمد اور محمد صادق کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول اور منشیات برآمد کرلی، پولیس نے گزشتہ24 گھنٹے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں104چھاپوں اور8 پولیس مقابلوں کے نتیجے میں93ملزمان کو گرفتار کر کے29پستول ، ریوالور اور منشیات برآمد کرلی، رینجرز نے شرافی گوٹھ ، شاہ فیصل کالونی نمبر ایک مسلم آباد، بھٹائی آباد،کھوکرا پار، نصرت بھٹو کالونی، عابد آباد، محمد آباد بنارس، کواری کالونی اور لیاری میں اسنیپ چیکنگ اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران55جرائم پیشہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
حراست میں لیے جانیوالے ملزمان لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعتوں اور کالعدم تنظیموں کے گروپوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان شامل ہیں، انھوں نے بتایا کہ حراست میں لیے جانیوالے ملزمان سے ایس ایم جی، رائفل اور مختلف بور کی گولیاں برآمد کی گئیں، دوسری جانب کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی اورڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے گزشتہ روز سائٹ صنعتی ایریا سمیت کراچی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا،دورے کے دوران انھوں نے سائٹ ایسوسی ایشن کے حکام سے ملاقات کی،کورکمانڈر اور ڈی جی رینجرز سندھ شہر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔