کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش بجلی کا نظام درہم برہم
مختلف علاقوں میں شدید بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع، شہر اندھیرے میں ڈوب گیا، کے الیکٹرک بجلی کی بحالی میں ناکام
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کو تیز بارش ہوئی جس کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ساتھ ہی سیکڑوں فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں ناظم آباد، گلشن حدید، بھینس کالونی، پورٹ قاسم، گرومندر، تین ہٹی، جہانگیرروڈ، ڈالمیا، گلشن اقبال ، پرانی سبزی منڈی، کارساز، کے ڈی اے اسکیم 1، محمد علی سوسائٹی، بہادرآباد، طارق روڈ پر تیز بارش ہوئی جس کے باعث جل تھل ایک ہوگیا۔ بارش کے سبب مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا نتیجے میں کئی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوا گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلش حدید میں 68 ملی میٹر، ناظم آباد 34.6 ملی میٹر، فیصل بیس 34 ملی میٹر، مسروربیس 33 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن 27 ملی میٹر، اولڈ ائر پورٹ 24 ملی میٹر، نارتھ کراچی 19.2 ملی میٹر، لانڈھی 16، جناح ٹرمینل 15.8، یونیورسٹی روڈ 11.8 ملی میٹر جبکہ سعدی ٹاؤن میں 11.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا لو پریشر مون سون کی بارشوں کا سبب بنا جس کےاثرات بھارتی گجرات سے مسلسل سندھ کا رخ کررہے ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق مون سون کے موجودہ سلسلے کے تحت جمعہ کو بھی شہر میں درمیانی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان رہے گا، اس دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع رہنے اور شمالی ہوائیں چلنے کی توقع ہے،جمعرات کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.1 جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب شام کے وقت 41 فیصدرہا۔ شہر میں 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔
شہر کا بڑا حصہ بجلی کی فراہمی سے محروم
ایک طرف بارش ہوئی تو دوسری جانب بارش شروع ہوتے ہی شہر کا بڑا حصہ بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگیا۔ گلشن اقبال، لیاقت آباد، احسن آباد، ناظم آباد، ملیر، شاہ فیصل، لانڈھی، کورنگی، محمود آباد، منظور کالونی، کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
اطلاعات کے مطابق مختلف مقامات پر پی ایم ٹیز دھماکے سے پھٹ گئیں، بجلی کے تار ٹوٹ گئے۔ شہر کے 70 فیصد مضافاتی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ کلفٹن ڈیفنس کے علاقے بھی تاریکی میں ڈوب گئے۔
شہر بھر میں بجلی کی بندش کے بعد کے الیکٹرک ایک بار پھر بارشوں کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آئی۔