سیہون مضر صحت پانی کی فراہمی عدالت نے ڈپٹی کمشنر و دیگر کو طلب کرلیا
28 جنوری کو پیش ہونے کا حکم، نیو واٹر سپلائی اسکیم مکمل نہ ہونے کے باعث شہر میں فراہمی آب کا نظام درہم برہم، پٹیشنرز
سیہون کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی نہ مل سکا، مضر صحت پانی کی فراہمی، نیوواٹر سپلائی اسکیم مکمل نہ ہونے کے خلاف شہری عدالت پہنچ گئے۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر جامشورو، ٹائون آفیسر سیہون، سابقہ ٹی ایم او اور اسکیم کے ٹھیکیدار کو 28 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے شہریوں کو منچھر جھیل کا زہریلا پانی فراہم کیا جارہا ہے، جبکہ سیہون کے کئی محلوں میں پانی کی فراہمی معطل ہے جس کے خلاف تالاب بلوچ و دیگر شہریوں نے سیشن کورٹ جامشورو میں درخواست داخل کردی۔
عدالت نے شہریوں کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر جامشورو، ٹائون آفیسر سیہون ظہور احمد شاہانی، سابقہ ٹی ایم او سیہون اصغر علی بھنڈ، ٹائون کمیٹی کے آفس اسسٹنٹ رسول بخش چنا، نیوواٹر سپلائی اسکیم کے ٹھیکیدار موجودہ ٹائون آفیسر دوڑ عبدالقیوم مسن کو 28 جنوری طلب کر لیا۔ شہریوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیو واٹر سپلائی اسکیم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شہری منچھرجھیل کا زہریلا پانی پی رہے ہیں جس کی فراہمی بھی 4 دن کے بعد ہوتی ہے جبکہ کئی محلوں میں پانی سپلائی ابھی تک معطل ہے۔ شہریوں نے عدالت سے استدعا کی کہ نیوواٹر سپلائی اسکیم کو مکمل کرنے کے احکام جاری کرکے ٹائون انتظامیہ کو شہریوں کو صاف پانی مہیا کرنے کا پابند کیا جائے۔