عمران خان کا چینی ہم منصب کو فون داسو واقعے کی جامع تحقیقات کی یقین دہانی

دشمن قوتوں کو برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، عمران خان

عمران خان نے چینی ہم منصب کو معاملے کی جامع تحقیقات کی یقین دہانی بھی کرائی۔فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے داسو حادثے میں چینی باشندوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کو ٹیلی فون کیا، اور اپرکوہستان میں ہونے والے داسو حادثے میں چینی باشندوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔عمران خان نے چینی ہم منصب کو معاملے کی جامع تحقیقات کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعظم نے چینی ہم منصب کو بتایا کہ حکومت پاکستان حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے، پاکستان میں تمام چینی باشندوں کی مکمل سیکورٹی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، دشمن قوتوں کو برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
Load Next Story