پاکستان نے افغان نائب صدر امراللہ صالح کے الزامات مسترد کردئیے

ایسے الزامات افغان مسئلہ کے حل کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں سے انحراف ہے، ترجمان دفترخارجہ

ہم افغان سرزمین پرکسی بھی ایکشن کے لیے افغان حکومت کے حق کو جائز تصور کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ نے افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے الزامات مسترد کردئیے۔

ترجمان دفترخارجہ نے افغان نائب صدر امراللہ صالح کے الزامات مسترد کردیے۔ افغانستان کی جانب سے پاکستان کوچمن بارڈر کے دوسری جانب ایئرآپریشن سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا، پاکستان نے مثبت جواب دیتے ہوئے افغان سرزمین پر کسی بھی کارروائی کواس کا حق قراردیا۔


ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فرار40 اے این ڈی ایس افسران اورجوانوں کو جی آئی او آر اے کے حوالے کیا گیا، پاکستان نے اے این ڈی ایس ایف کی درخواست پر لاجسٹک مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی، پاکستان افغان امن کوششوں کی کامیابی کے لیے مدد کرتا رہے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ممکنہ صورتحال کے پیش نظرپاکستان نے اپنی جانب حفاظتی اقدامات مکمل کیے، تمام انتظامات اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی سرزمین پرکیے گئے، ہم افغان سرزمین پرکسی بھی ایکشن کے لیے افغان حکومت کے حق کو جائز تصورکرتے ہیں۔ پاک فضائیہ نےاس حوالے سے افغان فضائیہ کے ساتھ کسی قسم کی پیغام رسانی نہیں کی، افغان نائب صدر کے الزامات درست نہیں، ایسے الزامات افغان مسئلہ کے حل کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں سے انحراف ہے۔
Load Next Story