بارش سے کچے مکان کی چھت گرگئی والد اور 4 بچے جاں بحق
جاں بحق افراد میں والد، 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں۔
بلوچستان میں پشین کے علاقے بوستان میں کلی ریگی کے مقام پر طوفانی بارش اور ہواؤں کی وجہ سے گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بوستان لیویز جائے وقوع پر پہنچی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے میں سے پانچ افراد کی لاشیں نکالیں اور سول اسپتال پشین منتقل کردی گئیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں محمد داوٴد اور ان کے چار بچے شامل ہیں جن میں 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں۔
بچوں کی عمر 4 سے 9 سال کے درمیان تھی۔ محمد داؤد ایک کچے مکان میں رہ رہے تھے کہ بارش کی وجہ سے گھر کے ایک کمرے کی خستہ حال چھت ان پر اور ان کے بچوں پر گرگئی۔