پی ٹی وی کی معروف اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں انتقال کرگئیں

اداکارہ سلطانہ ظفر نے ڈرامہ سیریل تنہائیاں اور آخری چٹان سے انڈسٹری میں پہچان بنائی

اداکارہ سلطانہ ظفر نے ڈرامہ سیریل تنہائیاں اور آخری چٹان سے انڈسٹری میں پہچان بنائی

HYDERABAD:
نامور پاکستانی اداکارہ سلطانہ ظفر 66 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کی نامور اداکارہ سلطانہ ظفر نے ڈرامہ سیریل تنہائیاں اور آخری چٹان میں اپنے کردار سے انڈسٹری میں پہچان بنائی تاہم وہ اس کے علاوہ بھی درجنوں ٹی وی سیریلز میں ادکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان آرٹس کاونسل (اسلام آباد) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اداکارہ سلطانہ ظفر کے موت کی افسوسناک خبر شیئر کی گئی تاہم ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔




ادکارہ سلطانہ ظفر طویل عرصے سے امریکی ریاست ڈیلاس میں مقیم تھیں جہاں وہ 'آرمالے اسٹوڈیو' کے نام سے اپنا بوتیک چلاتی تھیں اور 66 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایک گمنام اکاؤنٹ سے ڈرامہ سیریل 'تنہائیاں' کا ایک مختصر کلب بھی شیئر کیا گیا جس میں اداکارہ سلطانہ ظفر کو دکھایا گیا۔



ٹوئٹ میں کہا گیا '' میری ماں اکثر مجھے بتایا کرتی تھیں کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں وہ نئی نویلی دلہن ہونے کے باوجود پی ٹی وی سے نشر ہونے والا تنہائیاں ڈرامہ باقاعدگی سے دیکھا کرتی تھیں''۔
Load Next Story