پرویز مشرف کیخلاف سازشیں دم توڑ رہی ہیں اے پی ایم ایل

حکومت کے غیرقانونی اقدامات پرعوام میں اشتعال ہے، شاہد قریشی کا مظاہرے سے خطاب

اے پی ایم ایل کے کارکن پرویزمشرف کی حمایت میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،جن پر پرویز مشرف کی حمایت میں نعرے درج تھے ، مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی ،مظاہرے سے خطاب میںاے پی ایم ایل سندھ کے رہنماؤں مسلم بھٹو ، طاہر حسین ،شاہد قریشی اوردیگر نے کہا کہ پرویز مشرف پاک فوج کے سربراہ رہے ہیں، وہ محب وطن ہیں ان کو غدار کہنے والے خود غدار ہیں،پرویزمشرف کیخلاف سازشیںدم توڑرہی ہیں، سیاسی، سماجی، مذہبی رہنمائوں، قلم کاروں نے سابق صدرکی کارکردگی کو سراہا ہے۔




انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف حکومت جھوٹے مقدمات قائم کرکے غیر قانونی طور پر ان کا آرٹیکل 6کے تحت ٹرائل کررہی ہے ،جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، انھوں نے مطالبہ کیا کہ پرویز مشرف پر قائم جھوٹے مقدمات کو فوری ختم کیا جائے اور حکومت انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرے ورنہ اے پی ایم ایل ملک بھر میں احتجاج کرے گی ۔
Load Next Story