انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی بابراعظم نے رضوان کے ساتھ عمدہ پارٹنرشپ کا نسخہ بتادیا
اننگزکے آغازمیں محمد ضوان کے لیے مشکل ہوئی توخود چارج لیا تاکہ پریشرنہ آئے، بابراعظم
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں رضوان کے ساتھ عمدہ پارٹنرشپ اور کامیابی کا نسخہ بتادیا۔
پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان نے سیریز جیتنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ابتدائی چند گیندیں احتیاط سے کھیلیں گے، اننگزکے آغازمیں محمد رضوان کے لیے مشکل ہوئی توخود چارج لیا تاکہ پریشر نہ آئے۔ شروع میں ہر اوورمیں دس یا آٹھ رنزبنانے کی حکمت عملی پرکاربند تھے، ڈیوڈ ویلے کوپچ سے مدد مل رہی تھی۔ بابراعظم کا کہنا ہے کہ کارکردگی میں تسلسل کوبرقراررکھتے ہوئے انشاءاللہ سیریزجیتنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
نائب کپتان محمد رضوان نے بتایا کہ ہم دونوں کی کامیابی میں سب سے اہم بات ہماری کریزپرمشاورت ہوتی ہے، دوسرے اینڈ پرکھڑے ہوکرآپس میں مشاورت کرتے رہتے ہیں، میری رننگ بہتربنانے میں بابراعظم کا کرداراہم ہے، میں تو کیرئیر کے آغاز میں بہت مرتبہ رن آؤٹ ہوا مگرکپتان کے ساتھ کریزپررننگ شانداررہتی ہے۔ پارکنسن جب بولنگ کے لیے آئے تو کپتان نے سیدھے بیٹ سے کھیلنے کا مشورہ دیا۔ مومنٹم بن گیا ہے، اب سیریز بھی جیت سکتے ہیں۔