کشمیر کے جمہوری حقوق کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے آصفہ بھٹوزرداری

پیپلزپارٹی پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھی اور آج بھی ہے، آصفہ بھٹو زرداری

ہم نے ہمیشہ کشمیر کی ترقی کے لیے کام کیا ہے،آصفہ بھٹو زرداری فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے جمہوری حقوق کے لئے ہماری جان بھی حاضرہے۔


کوہالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، کشمیر جنت نظیر ہے ،کشمیر بے نظیر ہے، کشمیر سے ہمارارشتہ 3 نسلوں سے ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے، پیپلز پارٹی پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھی، آج بھی ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر سے محبت وراثت میں ملی ہے، کشمیر کے جمہوری حقوق کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے، ہم نے ہمیشہ کشمیر کی ترقی کے لیے کام کیا ہے، 25 جولائی کو ہر شخص تیر پر ٹھپہ لگائے کیونکہ تیر ترقی اور کشمیر کا نشان ہے۔
Load Next Story