ضمنی الیکشن خوشاب سے ن لیگ ہری پور میں تحریک انصاف کامیاب

این اے 69میں ن لیگ کے عزیرملک،پی کے 50 میں پی ٹی آئی کے اکبرایوب خان کامیاب

خوشاب کے بعض علاقوں میں خواتین کوووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا،دھاندلی ہوئی،پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل

پنجاب اورخیبرپختونخوا میںہونے والے ضمنی الیکشن میں خوشاب میں مسلم لیگ ن اورہری پورمیں تحریک انصاف نے میدان مارلیا۔

غیرحتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق خوشاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69خوشاب ون میں مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کے درمیان کانٹے دارمقابلہ ہوا،تاہم مسلم لیگ ن کے امیدوار عزیز ملک نے 67 ہزار312ووٹ لیکرکامیابی حاصل کرلی، دوسرے نمبرپرتحریک انصاف کے عمراسلم اعوان رہے جنھوں نے 53ہزار128ووٹ حاصل کیے۔آئی این پی کے مطابق خوشاب کے حلقہ این اے 69 کے ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن نمبر135 اور 12 میں خواتین کوپنچایت نے ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔این اے 69 میں ایکسپریس نیوزنے ٹھپہ مافیاکوبے نقاب کردیا۔




خوشاب کے علاقے گولے والی کے ایک پرائمری اسکول میں پولنگ اسٹیشن سے تقریباً 2 کلومیٹر دور کھیتوں میں بیٹھے ایک سیاسی جماعت کے 2 کارکن بیلٹ پیپرپرٹھپے لگارہے تھے،نمائندہ ایکسپریس نے دونوں کو پکڑنے کوشش کی تاہم فرارہوگئے۔ جائے وقوع سے بیلٹ پیپرکی کاپیاں اور ٹھپے بھی ملے ہیں۔الیکشن کمیشن نے دھندکے باعث قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 خوشاب میںجمعرات کوہونے والی ضمنی انتخابات کی پولنگ اوقات میںایک گھنٹہ کااضافہ کیا۔ ہری پور سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پی ٹی آئی کے اکبر ایوب خان نے 25671سے زائدووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارقاضی محمد اسد نے 19969 اور آزادامیدوار بابرنواز خان نے 19417 ووٹ حاصل کیے۔
Load Next Story