’’دل تو پاگل ہے‘‘ میں مادھوری کے مدمقابل تمام اداکاراؤں نے کام سے انکار کردیا تھا کرشمہ

میں نے بھی تقریباً منع ہی کردیا تھا تاہم والدہ کے اصرار پر یہ فلم سائن کی، بالی ووڈ اداکارہ

اس فلم کے لیے کئی اداکاراؤں کو پیشکش کی گئی لیکن سب نے انکار کردیا، اداکارہ (فائل فوٹو)

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ فلم '' دل تو پاگل ہے'' میں مجھ سمیت تمام اداکارائیں مادھوری کے مدمقابل کام کرنے سے انکار کرچکی تھیں تاہم والدہ کے اصرار پر میں نے اس فلم میں کام کیا۔

فلم 'دل تو پاگل ہے' میں لاجواب اداکاری کی بدولت کرشمہ کپور کو فلم فیئر اور نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 1997ء میں بننے والی اس فلم میں بالی ووڈ کے 'کنگ' اداکار شاہ رخ خان، 'ڈانسنگ کوئن' مادھوری ڈکشٹ اور کرشمہ کپور نے ایک ساتھ کام کیا۔

بھارت کے ایک ریالٹی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کرشمہ کپور نے بتایا کہ فلم 'دل تو پاگل ہے' کے لیے کئی اداکاراؤں کو پیشکش کی گئی مگر سب نے منع کردیا، آخر میں مجھے اس فلم کے لیے آفر کی گئی لیکن میں بھی تقریباً انکار کرچکی تھی۔

کرشمہ کپور نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ ڈانس فلم تھی اس لیے سب نے انکار کر دیا، میں نے کہا کہ ایک تو یہ ڈانس فلم ہے اور دوسرا اس میں مجھے مادھوری ڈکشٹ کا مقابلہ کرنا ہے اس لیے ایسا نہیں ہوسکتا۔

اداکارہ کہتی ہیں کہ ان کے انکار کرنے پر فلم ہدایت کار یش چوپڑا اور آدتیہ چوپڑا نے انہیں فلم کی پوری کہانی سمجھائی۔ کرشمہ کپور نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے چیلنج قبول کرنے کے لیے کہا اور بتایا کہ مادھوری تمہاری پسندیدہ اداکارہ ہے اس لیے تمہیں ضرور ساتھ کام کرنا چاہیے اور تم نمایاں ہوگی جس کے بعد میں نے فلم کے لیے ہامی بھری۔








View this post on Instagram


A post shared by Sony Entertainment Television (@sonytvofficial)




Load Next Story