ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیلیے روکنے پر پی ٹی آئی ایم پی اے بلاول آفریدی آپے سے باہر
کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں، بلاول آفریدی کا ایئر پورٹ حکام سے اصرار
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے روکے جانے پر خیبر پختونخوا کے ممبر صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی کا پارہ گھوم گیا۔
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تاشقند اور بشکیک سے آنے والی 2 پروازوں پر تاشقند میں جاری کانفرنس میں شرکت کے بعد پاکستانی وفود اور عام مسافر اسلام آباد پہنچے، پاکستانی حکام کے کورونا ٹیسٹ اسٹیٹ لاونج میں ہونا تھے، اچانک وفود کے ساتھ مسافر بھی لاؤنج سے نکل کر انٹرنیشنل آرائیول ہال سے باہر جانے لگے اور حکام کے ہمراہ دیگر مسافر بھی کورونا ٹیسٹ کے کاونٹر کراس کر گئے۔
بغیر ٹیسٹ مسافروں کو جاتا دیکھ کر ہیلتھ و ویجلینس کے عملے نے کورونا ٹیسٹ کے لیے مسافروں کو روکنا شروع کیا، ان ہی مسافروں میں پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی بلاول آفریدی بھی شامل تھے، انہیں روکے جانے پر بلاول آفریدی غصے میں آگئے ، انہوں نے ایئرپورٹ حکام سے کہا کہ ان کے ٹیسٹ وہاں آنے پر بھی ہوچکے اور ویسے بھی وہ ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ سیکریٹری و ڈی جی سمیت مختلف لوگ بغیر ٹیسٹ کرائے ایئرپورٹ سے نکل چکے ہیں۔
حکام نے بلاول آفریدی کو بتایا کہ 150سے زائد مسافروں میں کوئی بھی ٹیسٹ سے مبرا نہیں، وفود اور سرکاری افسران اسٹیٹ لاونج میں ٹیسٹ کروا کر گئے ہیں، ایئرپورٹ حکام نے بلال آفریدی سمیت تمام مسافروں کے ٹیسٹ لیے اور کلیئر ہونے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی۔