سارہ خان اور فلک شبیر سوشل میڈیا میں ’دکھاوا‘ کرنے والی جوڑی قرار

شوہر کے حد سے زیادہ خیال رکھنے سے بیوی بھی تنگ آجاتی ہے ہر چیز میں ایک توازن ہونا چاہئے، سوشل میڈیا صارفین

سارہ خان اور فلک شبیر پر اپنی ذاتی زندگی کے ہر لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کی وجہ سے تنقید کی جارہی ہے فوٹوفائل

اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کو حال ہی میں شیئر کی جانے والی ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔

سارہ خان اور فلک شبیر پاکستان شوبز کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ دونوں کی شادی کو حال ہی میں ایک سال ہوا ہے۔ اور شادی سے لے کر آج تک فلک شبیر سارہ خان کو روزانہ پھول دیتے ہیں اور ان خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کرتے ہیں۔ فلک شبیر کا سارہ کو پھول دیئے بغیر ایک دن بھی نہیں گزرتا۔

ابتدا میں تو فلک شبیر کی سارہ خان کے لئے محبت کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا گیا اور لوگ دونوں کو ایک ساتھ خوش دیکھ کر بہت خوش بھی ہوئے۔ لیکن اب دونوں پراپنی ذاتی زندگی کے ہر لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کی وجہ سے تنقید کی جارہی ہے۔

حال ہی میں اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں فلک شبیر حسب عادت سارہ خان کو گلاب کا پھول دیتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں اور پس منظر میں بارش ہورہی ہے۔


پھر فلک شبیر سارہ کو کہتے ہیں کیا تمہیں یاد ہے ایک سال قبل آج ہی کے دن ہماری رخصتی کے وقت کیا ہوا تھا؟ سارہ خان اپنی شادی کے دن کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں ہماری رخصتی پر بھی آج کی طرح بارش ہورہی تھی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CRbcg8RBJkW/"]

تاہم دونوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو خاص پسند نہیں آئی اور لوگوں نے انہیں ''دکھاوا'' کرنے والی جوڑی قراردیا۔ ایک صارف نے کہا ایک سال قبل سارہ اور فلک کی محبت بہت خوبصورت لگتی تھی لیکن ان دونوں کی جانب سے گزشتہ ایک برس سے مسلسل سوشل میڈیا پر محبت کا ''دکھاوا'' کرنے سے اب وہ تنگ آگئے ہیں۔

مایا نامی خاتون نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا جب شوہر بیوی کا حد سے زیادہ خیال رکھے، اسے روز پھول دے تو بیوی بھی ایک وقت کے بعد تنگ آجاتی ہے ہر چیز میں ایک توازن ہونا چاہئے۔

Load Next Story