عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لیے پرعزم ہیں لندن پولیس
مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے 2144 پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے،میٹروپولیٹن پولیس
لندن میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلیے پر عزم ہیں۔
آپریشن جیسٹر کے تحت عمران فاروق قتل کیس کی ہر زاویے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے 2144 پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے۔ چار ہزار 173افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ 6 ہزار 550 کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ یہ قتل بہت ہی منصوبہ بندی سے کیا گیا اور بہت سے لوگوں کی مدد لی گئی۔ اسلیے انہیں کیس حل کرنے میں دیر لگ رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملزموں کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلیے20 ہزارپائونڈ انعام کا اعلان کیا ہے۔