اہم شخصیات کو آمدورفت کا شیڈول خفیہ رکھنے کی ہدایت
تمام اہم عمارات و دفاترکی سیکیورٹی کو یقیننی بنانے کی خاطرسرویلینس بڑھادی جائے, ذرائع
SIALKOT:
دہشتگردی کی نئی لہرکے بعدوزارت داخلہ نے چیف کمشنراسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کے چیف سیکٹریزکوسیکیورٹی ایڈوائس جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ اہم شخصیات اپنی آمدروفت کے شیڈول کومکمل طورپرخفیہ رکھیں۔
اہم سرکاری ونجی تنصیبات اورعمارات پرسیکیورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔ اہم اسکولوں، کالجوں اوردفاتر میں بغیرشناخت کسی کوداخلہ کی اجازت نہ دی جائے۔اہم علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سرویلینس بڑھا دی جائے۔ تمام اہم شخصیات کو اپنے روٹ خفیہ رکھنے کی تنبیہ کی جائے اورانکا سیکیورٹی اسٹاف انکے معمول کے روٹس کی نظرثانی کیا کرے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام اہم عمارات و دفاترکی سیکیورٹی کو یقیننی بنانے کی خاطرسرویلینس بڑھادی جائے اورسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو جبکہ چاروںصوبائی دارالحکومتوں میں غیرملکی سفارتکاروں کی سکیورٹی بھی مذید سخت کرنیکی ہدایت کی گئی ہے اور انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ناگزیر سرگرمیوں کے سواحتی المقدور''آئوٹ ڈور''سرگرمیوں سے گریز کریں۔