شام میں اتحادی افواج کی شادی کے گھر پر بمباری 11 افراد ہلاک
شادی کے گھر پر میزائل گرنے سے ہلاک ہونے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں
جنگ زدہ شام کے شہر ایہشم میں شادی کی تقریب اور سرجا میں ایک گھر پر فضائی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 11 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں اتحادی افواج نے ادلب کے علاقے ایحشم میں ایک ایسے مکان پر راکٹ برسائے جہاں شادی کی رسومات جاری تھیں۔
فضائی حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں جب کہ سرجا کے علاقے میں بھی ایک گھر پر بمباری کی گئی جس میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
گزشتہ روز ہی ملک کے مسلسل چوتھی بار صدر منتخب ہونے والے بشار الاسد نے پُروقار تقریب میں عہدے کا حلف اُٹھایا تھا۔ تقریب حلف برداری میں فوجی افسران سمیت اہم سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ 2014 ے جاری خانہ جنگی کے دوران شام میں 5 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 10 لاکھ سے زائد افراد پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں اور 80 فیصد آبادی انتہائی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔